پاکستان کے پہلے آن شور ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر

    storage capacity

    480,000

    cubic meters

    send-out capacity

    1,200

    mmscf/day

    designed to handle

    Q-Flex

    vessels

    targeted for

    2023*

    commercial operations

    *subject to final investment decision

    میڈیا سینٹر

    ہماری گیلری، پریس ریلیزز، سوالات کے جوابات اور میڈیا سے متعلق دیگر اپ ڈیٹس یہاں ملاحظہ کریں

    • ایل این جی اور ایل پی جی میں کیا فرق ہے؟

      • لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس(LPG)اور لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس(LNG)ایک دوسرے سے کچھ مختلف ہیں۔ایل پی جی زیادہ تر پروپین (C2H8)اور بیوٹین (C4H10)پر مشتمل ہے،او ر زیادہ تر گھریلو اور تجارتی مقاصد(جیسا کہ گاڑیوں کے لیے فیول) کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ایل پی جی کو شدید دباؤ کے ذریعے لیکوئیفائیڈ کیا جاتا ہے۔ایل این جی،اس کے برعکس،فضائی دباؤ کا حامل لیکوئیڈ ہے جو بہت پست ٹمپریچر (تقریباً -162 ڈگر ی سینٹی گریڈ) رکھتا ہے۔ایل پی جی کی مخصوص گریوٹی بھی ایل این جی سے یکسر مختلف ہے: ایل پی جی کے کمپوننٹس ہوا سے بھاری ہیں اور اگریہ گیس خارج ہوجائے تو پھیلتی نہیں۔ایل این جی (نیچرل گیس) اس کے برعکس، ہواسے ہلکی ہے اور یہ پھیل جاتی ہے اور جلد ہی ایک پتلی حالت میں تبدیل ہوجاتی ہے اور آتش گیر نہیں ہوتی۔
      • ایل پی جی کی اسٹوریج زائد پریشر پر ہوتی ہے جبکہ ایل این جی کی اسٹوریج کم ٹمپریچر پر ہوجاتی ہے،اور اسی طرح اس کا استعمال بھی بہت مختلف ایکوئپمنٹ(دیگر مٹیریل خصوصیات، گاڑھا پن، انسولیشن) اوراسٹینڈرڈزکے لیے ہوتا ہے۔
    • ایل این جی وصول کرنے والے ٹرمینل پر کیا ہوتا ہے؟

      • ایل این جی بحری جہاز کے ذریعے ٹرمینل پر پہنچتی ہے، جہاں وہ اَن لوڈ کی جاتی ہے اور ٹینکس میں اسٹور کی جاتی ہے،بعد ازاں گرم (یا ری گیسی فائیڈ) کی جاتی ہے اور پھر گیس ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو فراہم کی جاتی ہے۔اس پوائنٹ پر اس کا استعمال روایتی قدرتی گیس کی طرح ہوتا ہے۔ ایل این جی کو ٹرک یابحری جہاز کے ذریعے بھی ڈسٹری بیوٹ (لوڈڈ) کیا جاسکتا ہے۔
    • ایل این جی کس طرح اسٹور کی جائے گی؟

      • ایل این جی کو خاص طورپر بنائے گئے مکمل طورپر بند ٹینک میں اسٹور کیا جائے گا۔ ایک مکمل طورپر بند ٹینک اندر سے لوہے کے ٹینک اور باہر سے سیمنٹ ٹینک پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسٹیل کے اندرونی ٹینک اور سیمنٹ کے بیرونی ٹینک کے درمیان تھرمل انسولیشن سے ایل این جی کے اخراج کومحدود کیا جائے گا۔
    • اگر ایل این جی بحری جہاز سے نکل جاتی یا خارج ہوجاتی ہے تو کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

      • ایل این جی لے جانے والے بحری جہازدہری جسامت کے ہوتے ہیں اس لیے ان میں کسی بھی ٹکراؤ یا حادثے کی صورت میں لیک ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ اگر ایسا واقع ہوبھی جائے تو ایل این جی پانی میں بہہ جاتی ہے اور یہ ٹھنڈا لیکوئیڈ گرم پانی اور ٹمپریچر کی بدولت گرم ہوجائے گا اور یہ گیس بادل کی صورت اختیار کرے گی اور ہوا میں تحلیل ہوجائے گی۔ ایل این جی پانی میں تحلیل یا مکس نہیں ہوتی بلکہ گیس بن کراڑ جاتی ہے کیونکہ یہ ہوا سے ہلکی ہوتی ہے۔لیکیج کے ارد گرد ایک بادل نظر آئے گا،یہ گیس کا بادل نہیں بلکہ جمے ہوئے پانی کے بخارات ہوں گے جو ایل این جی سے نکلنے والی ٹھنڈک کے بخارات ہوں گے۔آتش گیر قدرتی گیس اس سے پہلے ہی خارج ہوکر ہو امیں تحلیل ہوچکی ہوتی ہے۔
    • ایل این جی کاماحولیاتی اثر کیا ہے؟

      • ایل این جی کو جب ری گیسی فائی کیا جاتا ہے اس وقت سے اس کا ماحولیاتی اثر قدرتی گیس جیسا ہوتا ہے(مثلاً کوئلے کے مقابلے میں آگ لگنے یا بھڑکنے کے وقت کاربان ڈائی آکسائیڈ کا کچھ اخراج)۔ اگر کوئی براہ راست ماحولیاتی اثر ہے جیسا کہ لیکیج کے ذریعے، تو بھی ایل این جی تیل کے بہہ جانے سے کم نقصان کی حامل ہے کیونکہ یہ فوری طورپر فضامیں تحلیل ہوجاتی ہے۔
    مزید دیکھیں